صرف موومنٹ کے وقت 6 سے 9 منٹ کیلئے ٹریفک کو روکا جائیگا،سی ٹی او

10 فروری ، 2022

لاہور (کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی نے لبرٹی چوک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی سہولت، ٹریفک کی موثر روانی کیلئے میچز کے دوران ٹریفک پلان کے مطابق صرف موومنٹ کے دوران 6 سے 9 منٹ کےلئے ٹریفک کو روکا جائے گا، موومنٹ کلئیر ہوتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔