لاہور(خبر نگار) پاکستان میں طلباء یونینز پر عائد پابندی کے 38 سال مکمل ہونے پر طلبہ تنظیموں کے سربراہان کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں اسلامی جمعیت طلبہ ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، جمعیت طلبہ عربیہ، نیشنل یوتھ الائنس سمیت طلباء تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، طلباء تنظیموں نے رواں سال کو یونین بحالی سال کے طور پر منانے کا اعلان کیا، متفقہ طور پر ملک بھر میں مرحلہ وار طلباء کنونشنز کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ مرکزی کنونشن ڈی چوک اسلام آباد میں منعقد ہوگا، رہنماؤں نے طلباء یونینز پر عائد پابندی فوری اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں یونینز انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور کے زیراہتمام آمر ضیاالحق کی طلبا یونین پر پابندی کے خلاف یوم سیاہ منایا گیاتقریب پیپلز پارٹی پنجاب آفس میں سابق وزیراعظم وصدر پیپلزپارٹی پنجاب راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوئی۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن تا اکبر چوک تک حقوق طلبہ ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف اور لاہور کے صدر محسن اقبال نے کی۔
لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے امتحانی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ معطل کردیا۔ منگل کے روز ترجمان یو ایچ...
لاہورپاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان معاشی ہی نہیں بدترین...
لاہور صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ ستارہ کالونی اور چونگی...
لاہورغا زی آ با د کے علا قہ میں 16سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق...
کاہنہکاہنہ کےعلاقہ ویلنشیاٹائون میں زیرتعمیرمکان دکھانے کے بہانے جاننے والےنےشادی شدہ 29 سالہ خاتون کوساتھی...
لاہور ملک کے ممتاز عالم دین اور مرکزی جمعیت علماء اسلام وسطی پنجاب کے امیر مولانا مفتی سید احمد عارضہ جگر کی...
لاہور الخدمت فاؤنڈیشن نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا، متاثرین...
لاہوربینک آف پنجاب کے سی ای اوٖظفرمسعوداورلاہورقلندرزکے سی ای اوعاطف نعیم رانانے پاکستان سپرلیگ کے...