اساتذہ کا سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا

10 فروری ، 2022

لاہور(خبر نگار) آل پنجاب بیسک ٹیچرز ایسویسی ایشن وفیڈرٹیچرز سکول ایسوسی ایشن کا سیکرٹریٹ کے باہر جاری احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔ تاہم محکمہ کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ،ملازمتوں پر مستقلی اور بروقت کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ8 ہزار روپے تنخواہ میں گزر بسر نہیں ہوتا، کم تنخواہ بھی ادا نہیں کی جا رہی،دھرنے میں خواتین اساتذہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، خواتین اساتذہ کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں اپنے گھر بار چھوڑ کر مطالبا ت کی منظوری کےلیے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ مطالبات منظور ہونے تک نہیں جائیں گے۔