پشاور(نیٹ نیوز) خصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کے خلاف ہرزہ سرائی پر توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان نے پشاور ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا سنانے والے خصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کے خلاف وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان عدالت میں پیش ہوئیں۔ دونوں نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔جسٹس روح الامین نے ان سے کہا کہ جس جج صاحب کی دل آزاری کی ہے ان کی قبر پر جاکر دعا کریں اور معافی مانگیں، اللہ تعالی بھی عفو درگزر کو پسند کرتا ہے لیکن جس بندہ کی آزاری کی ہو اس سے معافی مانگنا ضروری ہے، آپ ان کے قبر پر جائیں ان سے معافی مانگیں پھر ہمارے پاس آجائیں، آپ ذمہ دار لوگ ہیں، اگر اس طرح کی زبان استعمال کریں گے تو عام آدمی کیا کرے گے۔عدالت نے دونوں کو تحریری حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ حلف نامہ جمع کرائیں پھر ہم آرڈر کریں گے۔ واضح رہے کہ اس کیس میں وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم، سابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور سابق اٹارنی جنرل انور منصور پہلے ہی عدالت میں پیش ہوکر معافی مانگ چکے ہیں۔
اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےآئین کے آرٹیکل45کے تحت یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں...
ریاض/اسلام آباد پاکستان ،سعودی عرب اور برطانیہ میں جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں...
کراچی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ ٔامتیاز دیا جائے...
فیصل آبادرہنما تحریک انصاف شہباز گل نے کہا عمران خان الیکشن بروقت کروانے کیلئے ہر کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار...
اسلام آباد سحرافطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ ،وزارت توانائی نے وزیراعظم کے...
لاہورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی کے انتخابی منشور کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں...
لاہور متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی اور مالی...
واشنگٹن امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں ایک اور...