ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے کہ ہے کہ سلیکٹڈ حکمران مغربی تہذ یب کے نمائندے ہیں،پاکستان میں مغربی تہذیب لانے کی ابتدءاین جی اوز کے ذریعے خیبر پختونخواہ سے کی گئی، ، دنیا میں وہی ملک ترقی کرتا ہے جس میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہو ،سلیکٹڈ حکمران مغربی تہذیب کے نمائندے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی رہنما کی جے یو آئی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بریگیڈیئر(ر)قیوم شیر اور انکے ساتھی اپنے گھر میں آئے ہیں ہماری جماعت کا ہر کارکن ان کو پہلےبھی احترام کی نگاہوں سے دیکھتا تھا، آج بھی انتہائی خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسلام کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ہم مل کر ان رکاوٹوں کو دور کرینگے دنیا میں وہی ملک خوشحال ہوتا ہے جس میں انسانی حقوق کا تحفظ ہو اور معاشی خوشحالی ہو اس وقت ہمارے ملک میں یہ دونوں چیزیں نہیں ہیں پارلیمنٹ کے سامنے بچے برائے فروخت کے بینرز لگے ہوتے ہیں، ملک میں اسوقت نالائقوں اور نااہلوں کی حکومت ہے ،ہمارے سلیکٹڈ حکمران مغربی تہذیب کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہودی ایجنڈے پر کام ہورہا ہے، ملک کے مذہبی ماحول کو مغربی تہذیب میں بدلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جسکی ابتدءا این جی اوز کے ذریعے خیبر پختونخواہ سے کی گئی ہے، ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کرکے خیبر پختونخواہ میں اس مکروہ ایجنڈے کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں سینئر ہوں ،میں جس وقت پالیمنٹ کا ممبر تھا، جنرل باجوہ اس وقت فوج میں کپتان تھے، ہمیں سیاست نہ سکھائی جائے۔
اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےآئین کے آرٹیکل45کے تحت یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں...
ریاض/اسلام آباد پاکستان ،سعودی عرب اور برطانیہ میں جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں...
کراچی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ ٔامتیاز دیا جائے...
فیصل آبادرہنما تحریک انصاف شہباز گل نے کہا عمران خان الیکشن بروقت کروانے کیلئے ہر کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار...
اسلام آباد سحرافطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ ،وزارت توانائی نے وزیراعظم کے...
لاہورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی کے انتخابی منشور کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں...
لاہور متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی اور مالی...
واشنگٹن امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں ایک اور...