لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے صدارتی نظام سے متعلق ریفرنڈم کروانے کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق صدارتی نظام سے متعلق ریفرنڈم کروانے کے حوالے سے درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ عدا لت عالیہ نے صدارتی نظام کے لیے ریفرنڈم کروانے کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ جسٹس جواد حسن نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت صرف آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ہدایت جاری کرسکتی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ کیس میں کوئی ایسا فریق نہیں جسے ہدایت جاری کرنا ہوں، موجودہ کیس میں اس حوالے سے کوئی قانون نہیں بتایا گیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کی استدعا آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے۔ درخواست گزار سے استفسار کیا گیا کہ آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم درخواست کو کیسے سنا جا سکتا ہے؟۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے کابینہ ڈویژن کے روبرو صدارتی نظام کے لیے ریفرنڈم کی درخواست دی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت کابینہ کو درخواست پر جلد فیصلے کی ہدایت دے۔ وفاقی حکومت فیڈرل رولز کے تحت اختیارات استعمال کرتی ہے۔
اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےآئین کے آرٹیکل45کے تحت یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں...
ریاض/اسلام آباد پاکستان ،سعودی عرب اور برطانیہ میں جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں...
کراچی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ ٔامتیاز دیا جائے...
فیصل آبادرہنما تحریک انصاف شہباز گل نے کہا عمران خان الیکشن بروقت کروانے کیلئے ہر کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار...
اسلام آباد سحرافطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ ،وزارت توانائی نے وزیراعظم کے...
لاہورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی کے انتخابی منشور کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں...
لاہور متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی اور مالی...
واشنگٹن امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں ایک اور...