ملتان (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان میں ہمت ہے تو اسمبلی توڑ دیں، پہلے دن سے کٹھ پتلی کا مقابلہ کرتے رہے ہیں،ہر ضمنی انتخاب میں عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، کچھ دوستوں کا خیال تھا سینیٹ الیکشن سے بھی بھاگ جائیں، پیپلز پارٹی نے عمران خان کیلئے کھلا میدان چھوڑنے نہیں دیا، یوسف رضا گیلانی کو میدان میں اتار کر وزیراعظم کو گھر میں گھس کر شکست دلوائی،عوام کا اعتماد اٹھ چکا، اب پارلیمان کا اعتماد اٹھنا چاہیے، پہلے عدم اعتماد کو نہ ماننے والے بھی اب مان رہے ہیں، آگے چل کر مزید دوست عدم اعتماد کا مطالبہ مانیں گے۔ ہمارا ساتھ دیں، نااہل سے حساب لینے تک ہم حملہ کرتے رہیں گے۔ ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی عوامی مارچ سے قبل ہی عمران خان کی وکٹیں گرنا شروع ہوچکی ہیں، پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین کی بدولت ایک نالائق سینیٹر نااہل ہوچکا ہے، اسلام آباد پہنچنے سے قبل ان کی مزید وکٹیں گرائیں گے۔ اسلام آباد میں پورا ملک ہمارے ساتھ ہوگا عوام کا ری ایکشن پوری دنیا کے سامنے ہوگا پھرکوئی نہیں انکارکرسکے گا، اس وزیراعظم پرحملہ ہونا ہے۔ نااہل سلیکٹڈ وزیراعظم سے حساب لیں گے۔
لاہور لاہور کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوران ہنگامہ آرائی کے...
پشاور محکمہ خوراک نے مردہ جانوروں کے گوشت کو مارکیٹ میں سپلائی کرنیوالے 2قصاب گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔...
اسلام آباد برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوںکی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ...
کراچی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عوام میں جانے کا مقصد ان کے مسائل سے آگاہی ہے، عوامی گورنر کے...
اسلام آباداسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی وغیرملکی...
اسلام آبادچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں اس سلسلے میں تحریک انصاف کی...
لاہور عدالت نے پولیس کی جانب سے زمان پارک آپریشن کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز،...
گلاسگو اسکاٹ لینڈ نے ایک پاکستان نژاد شخص کو اپنی حکومت کا سربراہ بناکر ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔...