یمن میں فوج کے حملے، عرب اتحاد کے طیاروں کی بمباری، 84  حوثی جنگجو ہلاک

10 فروری ، 2022

صنعاء (این این آئی)یمن کے صوبے الجوف کے شہر الحزم کے مشرق میں یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیاہے۔ حملوں میں میں حوثی ملیشیا کے31ارکان مارے گئے، میڈیارپورٹس کے مطابق زمینی ذرائع نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین مسلسل حملوں کی کوشش کی۔ اس کا مقصد لعیرف کے علاقے میں یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے مورچوں میں داخل ہونا تھا۔ذرائع کے مطابق اس دوران میں حوثی ملیشیا کے31ارکان مارے گئے۔ اس کے بعد یمنی فوج نے جوابی حملہ کیا اور وہ جبل لقشع کے اطراف پہنچ کر آگے کے ٹھکانوں پر حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ادھر الکسارہ کے محاذ پر یمنی فوج کی توپوں نے حوثی ملیشیا کی دو عسکری گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں ان میں سوار 12 جنگجو مارے گئے، اتحادی لڑاکا طیاروں نے الجوف کے مشرق میںبم باری جس میں 41حوثی مارے گئے ۔