پاکستان، کورونا کیسز میںتشویشناک اضافہ، 50 افراد جاں بحق، 4253 متاثر

10 فروری ، 2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید50کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے، چار ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔مثبت کیسز کی شرح8.2فیصد ریکارڈ ہوئی۔کل29ہزار 601جب کہ متاثرین14لاکھ70ہزار ہو گئے،1731 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب آزا دکشمیر میں اب تک41ہزار68افراد متاثر ہوئے، 764 چوبیس گھنٹے میں20لاکھ67ہزار افراد کوویکسین لگائی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4ہزار 253کیسز سامنے آئے ہیں، مزید5ہزار109مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان بھر میں اب تک29ہزار601کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس کے کْل مر یضو ں کی تعداد14لاکھ70ہزار161ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 86 ہزار 262 زیرِ علاج مریضوں میں سے ایک ہزار 731 کی حالت تشویش ناک ہے، 13 لاکھ 54 ہزار 298 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 749 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 55 لاکھ 27 ہزار 42 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 لاکھ 67 ہزار 967 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 19 کروڑ 64 ہزار 703 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 79 لاکھ 45 ہزار 7 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 31 لاکھ 85 ہزار 748 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 54 ہزار 12 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 927 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 91 ہزار 518 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 285 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 505 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 76 ہو گئیں۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 32 ہزار 161 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 990 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزا دکشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 41 ہزار 68 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 764 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 910 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 370 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 987 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔