فارن فنڈنگ کیس ، 24التوا تحریک انصاف کے کہنے پر ہوئیں،وکیل اکبر ایس بابر

10 فروری ، 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ کیس کی24 التوا پی ٹی آئی کے کہنے پر ہوئیں،گزشتہ روز سماعت کے موقع پر اکبر ایس بابر پیش ہوئے، پی ٹی آئی کے وکیل نےکہا کہ انور منصور سپریم کورٹ ہیں ، کیس کا التوا کیا جائے، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ جس دن پی ٹی آئی حاضر ہونا چاہئے میں تیار ہوں ، پی ٹی آئی نے ابتدائی جواب نہیں دیا، وکیل احمد حسن نے کہا کہ مجھے 7 فروری کو سکروٹنی کمیٹی کے 10 والیمز ملے ، 5 افراد روز پڑھ رہے ہیں ، الیکشن کمیشن نے7 روز میں تمام دستاویزات دیں ، مجھے ان کا جائزہ لینے میں 20 دن لگیں گے، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ سٹیٹ بینک سے ہمیں سارا ریکارڈ مل چکا، کیس فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،الیکشن کمیشن نے ڈسکہ الیکشن میں مثال قائم کی ہےامید ہے مارچ میں اس کیس کے حوالے سے اچھی خبر آئے گی۔