عدم اعتماد کا سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، چند دنوں میں فیصلہ ہوگا، سعد رفیق

10 فروری ، 2022

لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، چند دنوں میں فیصلہ ہوگا، عمران خان حکو مت کا جانا ٹھہر چکا، پی ڈی ایم کا جو فیصلہ ہوگا پابندی کریں گے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)پہلی بار سنجیدگی سے عدم اعتماد کا سوچ رہی ہے، آئندہ چند دنوں میں فیصلہ ہوگا پہلے دھاوا کہاں بولنا ہے۔پارلیمان میں عدم اعتماد پر سیاسی جماعتیں مشاورت کررہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کا جانا ٹھہر چکا، حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی عدم اعتماد عمران خان کی حکومت کے خلاف کب کا ہوچکا ہے۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا جو فیصلہ ہوگا مسلم لیگ( ن) اس کی پابندی کرے گی۔