لینڈ مافیا کی ستائی برطانوی خاتون داد رسی کیلئے وزیر اعظم آزادکشمیرکے پاس پہنچ گئی

10 فروری ، 2022

مظفرآباد( نمائندہ جنگ ) مظفرآباد کی لینڈ مافیا کی ستائی پاکستان نژاد برطانوی خاتون شمع غزل وزیر اعظم آزادکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی کے پاس پہنچ گئیں ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کمشنر مظفرآباد ڈویژن کو متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں بعدازاں خاتون نے کہا کہ مدینہ مارکیٹ مظفرآباد میں میرے پلاٹ پر چند بااثر لینڈ مافیا نے ملی بھگت کے ذریعے رقبہ پر قبضہ کر کے راستہ بھی بند کردیا ہے ۔ امید ہے کہ کمشنر مظفرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر مجھے انصاف فراہم کریں گے اور لینڈ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ برطانوی ہائی کمیشن سے بھی بات کریں گی۔