لاہور(نمائندہ جنگ)ڈاکٹر شاہد محمود نے بطور وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے عہدے کا چارچ سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈاکٹر شاہد محمود کو پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا نیا وائس چیئرپرسن مقرر کیا تھا۔ڈاکٹر شاہد محمود کا تعلق کمالیہ سے ہے اور وہ گزشتہ 12 سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ڈاکٹر شاہد محمود پہلے پاکستانی ہیں جو برطانیہ سے کوالیفائیڈ ہیلتھ اکنامسٹ ہیں۔ اُنہوں نے نشتر میڈیکل کالج ملتان سے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے علاوہ لندن اسکول آف اکنامکس سے ہیلتھ اکنامکس، پالیسی اور مینیجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری ہولڈر ہونے کے ساتھ جنرل میڈیسن اور نیورالوجی میں ایم آر سی پی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد محمود ایسوسی ایشن آف فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ کیساتھ اوورسیز پاکستانی کمیشن کے فوکل پرسن بھی رہ چکے ہیں اور وہ ورلڈ کانگریس آف پاکستانیز کے اہم رہنما ہیں۔ دفتر آمد پر وائس چیئر پرسن ڈاکٹر شاہد محمود کا کمشنر او پی سی سید خادم عباس، ڈائریکٹر جنرل عشرت اللہ خان نیازی اور دیگر سنیئر افسران اور سٹاف نے ان کا خیر مقدم کیا۔ کمشنر او پی سی نے وائس چیئر پر سن سے سنیئر افسران اور سٹاف کا تعارف کروایابعدازاں وائس چیئر پر سن نے کمشنر او پی سی کے ہمراہ او پی سی دفتر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اوپی سی کے امورسے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی لی۔ اس موقع پر وائس چیئرپرسن ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ، عدل انصاف کی فراہمی اور فلاح و بہود کیلئے ترجیجی بنیادوں پرمزید بہتر اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے باور کرایا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں اوور سیز پاکستانیوں کا کردار بہت اہم ہے اور پی ٹی آئی کی موجود حکومت کے اقدامات کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بڑھا ہے۔
اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےآئین کے آرٹیکل45کے تحت یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں...
ریاض/اسلام آباد پاکستان ،سعودی عرب اور برطانیہ میں جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں...
کراچی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ ٔامتیاز دیا جائے...
فیصل آبادرہنما تحریک انصاف شہباز گل نے کہا عمران خان الیکشن بروقت کروانے کیلئے ہر کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار...
اسلام آباد سحرافطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ ،وزارت توانائی نے وزیراعظم کے...
لاہورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی کے انتخابی منشور کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں...
لاہور متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی اور مالی...
واشنگٹن امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں ایک اور...