رانا ثنااللہ کیخلاف توہین عدالت کی ترمیمی درخواست دائر

10 فروری ، 2022

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کیخلاف توہین عدالت کی ترمیمی درخواست دائر کردی گئی۔پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے 30جنوری کو عدلیہ اور ججز کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے۔رانا ثنااللہ کا عدلیہ اور ججز کیخلاف بیان سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو چکا ہے انہوں نےنہ صرف ججز کو دھمکیاں دیں بلکہ عدلیہ کو متنازع بھی بنایا ۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ رانا ثناکو طلب کر کے بیان دینے پر وضاحت مانگی جائے اور بیان بازی پر انکےکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔