عوام کا عدم اعتماد آ چکا ،اب پارلیمنٹ میں بھی ہوگا، مفتاح اسماعیل

10 فروری ، 2022

کراچی (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیٹ پر کوئی لڑنا نہیں چاہتا سب ن لیگ کی ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے اپنے جاری کردی ایک بیان میں کہا کہ عمران خان عوام میں گیا تو عوام اسے بتائےگی، عوام کا عدم اعتماد ہو چکا ہے اب پارلیمنٹ میں عدم اعتماد ہوگا، فِیصل واڈا کی جھوٹی گواہی تھی کورٹ کو اس کیس میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔