الیکشن کمیشن میں اسحٰق ڈار نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر

10 فروری ، 2022

راولپنڈی (جنگ نیوز)الیکشن کمیشن میں سابق وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کی نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔اسحٰق ڈار کی نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں 21فروری کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے ۔ درخواست گزار اظہر صدیق اکو نوٹس جاری کر دیا گیا جنھوں نے آرٹیکل63ٹو کے تحت نااہل کرنے کی درخواست کی ہے۔