اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری مزید3فلسطینیوں کو شہید کر دیا

10 فروری ، 2022

مقبوضہ بیت المقدس(آئی ا ین پی ) اسرائیلی فور سز نے فلسطین میں ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ مغربی کنارے میں قابض صیہونی فورسز نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ فائرنگ سے گاڑی میں موجود تین شہری موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ صیہونی فورسز نے اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔