مریم نواز نے اپنے ٹو ئٹر اکائونٹ میں مسکان خان کی تصویر لگا دی

10 فروری ، 2022

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نا ئب صدر مریم نواز نے اپنے ٹو ئٹر اکائونٹ کی تصویر تبدیل کر کے بھارتی مسلمان طا لبہ مسکان خان کی تصویر لگا دی ہے۔ لیگی رہنما مریم نواز نے تصویر تبدیل کر کے طالبہ کی تصویر کے ساتھ ہیش ٹک بھی کا استعمال کیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک نڈر لڑکی حجاب پہن کر کالج میں داخل ہوئی تو بی جے پی کے غنڈے اس پر ٹوٹ پڑے، نہتی لڑکی نے انتہا پسندوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نعرہ تکبیر بلند کیا،جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں نے ہیروں کا خطاب دیا ہے ۔