افضل گورو ،مقبول بٹ کی برسی پر بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ

10 فروری ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں کشمیر لبریشن کے زیر اہتمام شاہراہ دستور پر شہیدا فضل گورو اور مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظا ہرے کی قیادت آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے کنوئیر محمد فاروق رحمانی نے کی ، مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ، قائد ین حریت نے شہدا کی خدمات کو اجاگر کیا اور ان کے نصب ا لعین کے حصول تک جد و جہد آزادی جاری رکھنے کا عزم دہرایا ۔ قائدین نے کہا کہ بھارت تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کے با و جو کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے ، بھارت کو چا ہے کہ وہ زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے ایسے حالات پیدا کرے جس سےمسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل ہو سکے مظاہرے کے دوران شہید محمد مقبول بٹ اور شہید افضل گورو کے ساتھ ساتھ تمام شہدا ئےکشمیر کے لئے بھی دعا کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ، مظاہرین نےبین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بے بنیاد مقدمات کا فورا نوٹس لے اور ماروائے عدالت قتل کا سلسلہ رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔