یورپ مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے بارے میں نقطہ نظر تبدیل کرے ،لیاقت بلوچ

10 فروری ، 2022

لاہور (صباح نیوز)نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ یورپ مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے بارے میں اپنے ناکام نقطہ نظر کو تبدیل کرے، افغانستان میں طالبان اور افغان عوام کی فتح تسلیم کی جائے۔ لیاقت بلوچ سے جرمن سفیر بیرنہارڈ شلا گ ہیگ نے ملاقات کی۔ پاک-جرمن تعلقات، جماعتِ اسلامی کی حکمتِ عملی، ملکی صورتِ حال، اسلاموفوبیا، کشمیر، افغانستان اور یورپ میں قادیانیوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیالات ہوا ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ یورپ مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے بارے میں اپنے ناکام نقطہ نظر کو تبدیل کرے۔ افغانستان میں امریکہ اور نیٹو فورسز کی شکست کے بعد فوجی تسلط، دہشت گردی کے پھیلا ئواور نفرتوں کے فروغ کی حکمتِ عملی ناکام ہوچکی ہے۔ باہمی احترام اور برداشت انسانوں کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہا پسند، فاشسٹ ڈیڑھ کروڑ انسانوں پر ظلم کررہے ہیں۔