اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو موخر کرنے کا پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت14فروری تک ملتوی کر دی۔سپریم کور ٹ کے جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یکم فروری کی سماعت کا نوٹس دو فروری کو موصول ہوا، پانچ اضلاع کے شیڈول موخر کرنے کی درخواست پر 18 اضلاع کا الیکشن موخر کر دیا گیا۔جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کو فیصلے سے پہلے الیکشن کمیشن کا موقف سننا چاہیے تھا، اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ کے پی میں موسمی حالات الیکشن میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔ جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کو فیصلہ دینے کی اتنی جلدی کیا تھی؟ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کو الیکشن کمیشن نے دیکھنا تھا عدالت نے نہیں۔
لاہور لاہور کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوران ہنگامہ آرائی کے...
پشاور محکمہ خوراک نے مردہ جانوروں کے گوشت کو مارکیٹ میں سپلائی کرنیوالے 2قصاب گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔...
اسلام آباد برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوںکی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ...
کراچی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عوام میں جانے کا مقصد ان کے مسائل سے آگاہی ہے، عوامی گورنر کے...
اسلام آباداسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی وغیرملکی...
اسلام آبادچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں اس سلسلے میں تحریک انصاف کی...
لاہور عدالت نے پولیس کی جانب سے زمان پارک آپریشن کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز،...
گلاسگو اسکاٹ لینڈ نے ایک پاکستان نژاد شخص کو اپنی حکومت کا سربراہ بناکر ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔...