فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالدیا، سفری پابندیوں میں نرمی

10 فروری ، 2022

اسلام آباد/پیرس(پی پی آئی)فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال کر سفری پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔فرانس کی وزارتِ خارجہ کے مطابقفرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال کر اورینج لسٹ میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد سفری پابندیاں بھی نرم ہوگئیں۔ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کے بعد پاکستانی مسافروں کو اب فرانس آنے جانے کیلئے قرنطینہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔مسافروں کو فرانس کے سفر کیلئے منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہو گا۔