پاک چین صنعتی تعاون کیلئے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے، رزاق دائود

10 فروری ، 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) مشیر امور تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کیلئے فریم ورک معاہدے پر دستخطہوگئے ہیں،فریم ورک معاہدہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے بریک تھرو ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، اس معاہدے کا بلواسطہ اور بلا واسطہ معیشت کو فائدہ ہوگا۔