اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں)اسلام آبادکے تھانہ کوہسارکی حدود ایف 7 فور میں 20 جولائی کو سابق سفارت کار کی28 سالہ بیٹی نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں کیس کا مرکزی ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کو قتل کرنے کے الزام سے مکرگیا ہے۔ملزم نے بتایا کہ نورسے6ماہ سےرابطہ نہیں تھا،18جولائی کووہ منشیات کیساتھ میرےگھرآئی،ڈرگ پارٹی ارینج کی، دوستو ں کو بھی بلایا، زیادہ تر تفتیش تھانہ میں بیٹھ کر کی گئی،پولیس نے فنگر پرنٹس کو غلط استعمال کر کے مجھے کیس میں ملوث کیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں مرکزی ملزم ظاہر جعفرکی جانب سے وکیل نے سوالنامے کے جوابات لکھوائے، ملزم نے اپنے دفاع میں شواہد عدالت کے سامنے پیش کرنے کی استدعا کی۔ملزم ظاہر جعفرکے مطابق نور مقدم کے ساتھ کافی عرصے کا تعلق تھا،دونوں فیملیزبھی ایک دوسرے کو جانتی تھیں، تاہم نور مقدم سے6 ماہ سے رابطہ نہ تھا،18 جولائی کو وہ اپنی مرضی سے منشیات کی بڑی مقدار کے ساتھ میرے گھر آئی، نور مقدم نے مجھے کہا کہ ڈرگ کی پارٹی رکھوں،میں نے انکار کر دیا۔ ظاہر جعفرکے مطابق 20 جولائی کو نور مقدم نے اپنے دوستوں کو ڈرگ پارٹی کیلئے میرے گھربلایا، میں گھر میں اکیلا تھا، والدین اور دیگر خاندان کے افراد عید کیلئے کراچی میں تھے، گھنٹوں بعدجب مجھے ہوش آیا تومیں نے خودکو اپنے لاؤنج میں بندھا ہوا پایا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ کچھ وقت کے بعد باوردی پولیس اورسول کپڑوں میں افراد نے ریسکیو کیا، جب مجھے ریسکیو کیا گیا تو معلوم ہوا کہ نور مقدم کو ڈرگ پارٹی میں شریک فرد یا کسی اور نے قتل کردیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ مدعی شوکت مقدم بااثر شخص ہے، اس نے پولیس سے مل کرغلط طریقے سے کیس میں ملوث کیا۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 20 جولائی کو 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔نور مقدم قتل کیس کا ملزم ظاہر جعفر پولیس کی تحویل میں ہے ، اس کے علاوہ مرکزی ملزم کے والدین اور دیگر افراد بھی گرفتار ہیں جن پر جرم چھپانے اور ملزم کی معاونت کا الزام ہے، مرکزی ملزم نے27 جولائی کو پولیس تفتیش کے دوران اعتراف جرم کیا تھا۔
کراچی سونے کی قیمت میں 1000روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالر فی اونس کی...
کراچی روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر 1.30روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے...
کراچی آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان معاہدے میں تاخیر اوربے یقینی کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی ، فروخت...
اسلام آباد امریکا نے پاکستان کے لونگ انڈس کے نباتیاتی صحت پروگرام کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ دونوں حکومتوں نے...
پیرس اس وقت نصف دنیا کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔آئندہ جنگیں بھی پانی کے تنازع پر ہوں گی۔کچھ ممالک نے...
کراچی تحریک انصاف کے وکیل سینیٹر بیرسٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ سے ہونے والی تباہی کی حالیہ تاریخ میں مثال نہیں...
کراچی حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر68فی صد جبکہ تجارتی...