ن لیگ اور جہانگیر ترین گروپ میں رابطہ، شہباز ترین ملاقات کا امکان

10 فروری ، 2022

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک میں سیاسی رابطوں میں تیزی کے پیش نظرپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے جہانگیر ترین گروپ اور مسلم لیگ( ن) کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں شہباز شریف کا جہانگیر ترین سے رابطہ ہونے کا امکان ہے، جبکہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خصوصی نمائندوں کا رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا جہانگیر ترین کے خصوصی نمائندوں کے ساتھ کچھ دن سے رابطہ جاری ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی تھی جبکہ حمزہ شہباز نے خود آگے بڑھ کر مسلم لیگ ق کے مونس الہی کو فون کیا تھا۔شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے کہا کہ حکومت سے نکل جائیں اور ق لیگ سے کہا کہ آئیں ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنائیں۔