اسلام آباد(تنویر ہاشمی )رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ ( جولائی تا دسمبر) کے دوران پاکستان کا مالیاتی خسارہ 2.1فیصد کے ساتھ1371 ارب 81 کروڑ روپے رہا،قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 1452ارب89کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ حکومت نے مجموعی طور پر 1658ارب 15کروڑر وپےکے بیرونی قرضے لیے ان میں سے 632ارب 50روپے کی قرضوں کی واپس ادائیگی کی گئی جس کے بعد نیٹ بیرونی قرضہ 1025ارب64کروڑر وپے ہے، ایف بی آر نے 2919ارب80کروڑر وپے ٹیکس ریونیو جمع کیا جو کہ جی ڈی پی کا 5فیصد ہےجبکہ مجموعی ٹیکس ریونیو 3955ارب97کروڑر وپے جمع ہوئے ، نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 764ارب93کروڑروپے جمع کیے گئے وفاق نےنان ٹیکس ریونیو کی مد میں 697ارب73کروڑرو پے جمع کیے، وزارت خزانہ کی جانب سے پہلی ششمائی کی جاری مالیاتی آپریشن رپورٹ کے مطابق حکومت نے مجموعی طورپر نیٹ1371ارب81کروڑر وپے کے قرضے لیےان میں نیٹ بیرونی1025ارب64کروڑروپے جبکہ مقامی قرضوں کی مالیت346ارب17کروڑروپے ہے۔ رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ کی مد میں 234ارب 68کروڑروپے ، پروگرام قرضے475ارب روپے ، دیگر قرضے 921ارب روپے ، گرانٹس کی مد میں 26ارب29کروڑ روپے لیے ۔
کراچی سونے کی قیمت میں 1000روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالر فی اونس کی...
کراچی روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر 1.30روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے...
کراچی آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان معاہدے میں تاخیر اوربے یقینی کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی ، فروخت...
اسلام آباد امریکا نے پاکستان کے لونگ انڈس کے نباتیاتی صحت پروگرام کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ دونوں حکومتوں نے...
پیرس اس وقت نصف دنیا کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔آئندہ جنگیں بھی پانی کے تنازع پر ہوں گی۔کچھ ممالک نے...
کراچی تحریک انصاف کے وکیل سینیٹر بیرسٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ سے ہونے والی تباہی کی حالیہ تاریخ میں مثال نہیں...
کراچی حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر68فی صد جبکہ تجارتی...