آصف زرداری کی طبیعت ناساز ،سیاسی مصروفیات منسوخ کردیں

10 فروری ، 2022

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت گزشتہ روز ناساز ہوگئی جس کے بعد انکےذاتی معالج لاہور پہنچ گئے۔ طبیعت ناسازی کےباعث سابق صدر کی گزشتہ روز تمام مصروفیات منسوخ کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کے مشورے پر سابق صدر آصف زرداری نے اپنی تمام سیاسی مصروفیات منسوخ کی ہیں ، ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔