راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں، انکے معاونین اور ساتھیوں کی تمام باقیات کو ختم کر دیگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران ملک کی سکیورٹی صورتحال بالخصوص بلوچستان میں حالیہ واقعات پر جامع بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مخالفانہ کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ فورم نے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں کو بہادری سے ناکام بناتے ہوئے ملک کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دیں اور دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔سپہ سالار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردوں کے دوبارہ منظم ہونے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہم دہشت گردوں، ان کے معاونین اور ساتھیوں کی تمام باقیات کو ختم کر دیں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ تمام فارمیشنوں کو ہدایت کی کہ وہ بنیادی فوجی تربیت کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کریں تاکہ روایتی کارروائیوں کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔
کراچی سونے کی قیمت میں 1000روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالر فی اونس کی...
کراچی روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر 1.30روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے...
کراچی آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان معاہدے میں تاخیر اوربے یقینی کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی ، فروخت...
اسلام آباد امریکا نے پاکستان کے لونگ انڈس کے نباتیاتی صحت پروگرام کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ دونوں حکومتوں نے...
پیرس اس وقت نصف دنیا کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔آئندہ جنگیں بھی پانی کے تنازع پر ہوں گی۔کچھ ممالک نے...
کراچی تحریک انصاف کے وکیل سینیٹر بیرسٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ سے ہونے والی تباہی کی حالیہ تاریخ میں مثال نہیں...
کراچی حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر68فی صد جبکہ تجارتی...