5- جی کا آغاز اگلی جنوری تک کردیا جائے گا، امین الحق

10 فروری ، 2022

اسلام آباد (ساجد چوہدری )  وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ 5- جی کا آغاز اگلی جنوری تک کردیا جائے گا،وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی کی نیلامی کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں ایڈوائزری کمیٹی 13 ارکان پر مشتمل ہوگی، ارکان میں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز،وزیر صنعت و پیداوار، مشیر تجارت و سرمایہ کاری، محکمہ فنانس، آئی ٹی و قانون کے سیکرٹریز بھی شامل ہونگے،چیئرمین پی ٹی اے ، ممبر ٹیلی کام ، فریکیونسی ایلوکیشن بورڈ، سمیت اہم اداروں کے حکام بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے،کمیٹی عالمی معیار کے مطابق پاکستان میں دستیاب اور استعمال ہونے والے سپیکٹرم کا جائزہ لے گی، کمیٹی فائیو جی سرسز شروع کرنے کیلئےسٹریٹجی پلان کے جائزے کے بعد اس کی منظوری دے گی،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کے مطابق اسٹریٹیجی پلان کیلئے اسٹیک ہولڈرز خصوصا ٹیلی کام کمپنیوں سے بھی مشاورت کی جائے گی، ٹیلی کام سیکٹرز کیلئے اصلاحات و مراعات کے معائنے کے بعد اس کو حتمی شکل دی جائے گی۔