لاہور ہائیکورٹ،5 بار تبادلہ کیسچیف سیکرٹری پنجاب کو زیر التواء درخواست پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

10 فروری ، 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے محکمہ ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ایس ڈی او کا 6 ماہ میں 5 بار تبادلہ کرنے کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو زیر التواء درخواست پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت کے روبرو محمد اشرف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار گریڈ سولہ میں محکمہ ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ میں ایس ڈی او تعینات ہے۔