گنے کی سبسڈی میں خوردبرد ریفرنس،شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر نیب سے جواب طلب

10 فروری ، 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی نے خواجہ انور مجید وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے گنے کی سبسڈی میں مبینہ 346 ملین کی خوردبرد ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران شریک ملزمان غلام مصطفی اور فرازاحمد کی طرف سے بریت درخواستیں دائر کردی گئیں۔