پی اےسی،وزارتوں وڈویژنزکے ڈی اے سی اجلاس کےانعقاد میں تاخیر پر برہم

10 فروری ، 2022

اسلام آباد ( نامہ نگار) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی کے اجلاس منعقد کرانے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹریز اور پرنسپل اکاونٹنگ افسران کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیرصدارت ہواجس میں کمیٹی اراکین کے علاہ سیکرٹری ایوی ایشن سمیت آڈیٹر جنرل اور دیگر حکام نے شرکت کی ،آڈٹ حکام نے بتایا کہ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس حکام نے زائد نرخوں پر کپڑا خریدا ہے اور 4کروڑ 50لاکھ روپے سے زائدکی ادائیگی کی گئی جس پر اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ وزارت کے پاس رجسٹرڈ اداروں سے خریداری کی جاتی ہے، آڈٹ حکام کو اس سلسلے میں تمام تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔