سویٹزر لینڈ کے سفیرکی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ،پیشہ ورانہ امور پر گفتگو

10 فروری ، 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سویٹزر لینڈ کے سفیربینیڈکٹ ڈی سرجٹ نے گزشتہ روز سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اے ایف کیطرف سے گزشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔