نیب میں ملازمت کیلئے جعلی خطوط کا معاملہ ، 3 ملزمان پولیس کے حوالے

10 فروری ، 2022

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے انٹیلی جنس ونگ نے نیب میں تعیناتی کے جعلی خط جاری کرنے کے الزام میں ملوث تین ملزمان شاہد علی راجپر، اسد علی اور خالد میرانی کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔