پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

10 فروری ، 2022

ریاض (شاہدنعیم)پا کستان اور سعودی عرب نے موحولیاتی آلودگی میں کمی اور قدرتی ماحول کے تحفظ سمیت نو مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، ایک سینیئر حکومتی عہدے دار نے بدھ کو دونوں ممالک کے درمیان اس تعاون کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان کی جانب سے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم جبکہ سعودی عرب کی طرف سے وزیر ماحولیات عبدالرحمان بن عبدالمحسن الفضلی نے جدہ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں،ملک امین اسلم نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گرین اینیشی ایٹیو پروگرام پر پہلی مرتبہ شراکت داری کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سعودی وزیر ماحولیات عبدالرحمان بن عبدالمحسن الفضلی کے ساتھ مملکت کے دارالحکومت ریاض میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔