سانحہ سیالکوٹ ،پولیس کو اطلاع نہ دینے پر فیکٹری مالکان اور10گارڈز کے کردارکا تعین نہ ہو سکا،81 ملزمان کیمپ جیل لاہور منتقل

10 فروری ، 2022

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو مزید ٹرائل کے لئے کیمپ جیل لاہور منتقل کردیا گیا۔ تاہم فیکٹری مالکان اور انکے دس سے زائد ڈیوٹی پر موجود گارڈز کے کردار کا تعین نہیں کیا جاسکا کہ کیوں انہوں نے بروقت پولیس کو اطلاع نہ کی تھی ،ذرائع کے مطابق فیکٹری مالک شہباز بھٹی وقوعے کے روز فیکٹری میں جبکہ دوسرا بھائی اعجاز بھٹی بیرون ملک تھا۔