پشاور پولنگ اسٹیشن پر حملہ ، جنرل نشست کاآزاد امیدوار 5سا ل کیلئے نااہل

10 فروری ، 2022

پشاور(نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پشاور کے ایک پولنگ اسٹیشن پر حملہ اورتوڑ پھوڑ کا الزام ثابت ہونےپر جنرل نشست پر آزاد امیدوار ذیشان ملک کو پانچ سا کے لئے نااہل قرار دیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر کو اس کے خلاف مذید کاروائی کی ہدایت کی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونےوالے حکمنامے کے مطابق پولنگ سٹیشن نمبر 2 گورنمنٹ پرائمری سکول گڑھی ہدایت میں حملہ اور توڑ پھوڑ سے پہلے سے فارم 17 پر نیبرہڈ کا تیار شدہ نتیجہ جاری کرنیکا حکم دیا ہے، واقعہ میں ملوث جنرل نشست کے امیدوارملک ذیشان کو 5 سال کے لئے نااہل کردیا۔