لاہور (نامہ نگار خصوصی) نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق پنجاب کے ممبر ندیم اشرف نے کہا ہے کہ کمیشن کی تشکیل سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کمی آئے گی یہ کمیشن نومبر 2021سے کام کر رہا ہے۔ گزشتہ روز اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن وفاقی و صوبائی حکومتوں سے نہ صرف رپورٹ طلب کرتا ہے بلکہ بہتری کے لئے تجاویز بھی دیتا ہے کمیشن ضروری عدالتی کارروائی کا اختیار بھی رکھتا ہے جیلوں یا حراستی مراکز کا بھی معائنہ کرتا ہے اور خصوصی طور پر عورتوں اور قیدی بچوں کے لئے مجاز اتھارٹی کو ہدایت جاری کرتا ہے کمیشن انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ریاستی غفلت کے الزامات کی تحقیقات کے لئے ازخود کارروائی کرتا ہے کمیشن ایک خودمختار ادارہ ہے، نومبر سے اب تک 237شکایات کا نوٹس لیا گیا ، ہم حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کم از کم تنخواہ نہ دینے کا بھی نوٹس لے سکتے ہیں ملازمین جہاں بھی کام کر رہے ہوں وہ کم تنخواہ کے بارے میں ہمیں شکایت کر سکتے ہیں ہم ان کو پوری اعلان کردہ تنخواہ دلائیں گے ندیم اشرف نے کہا کہ کمیشن اقلیتوں کے حقوق کے لئے خصوصی توجہ دے رہا ہے علاوہ ازیں جیلوں میں قیدیوں کے حقوق کیلئے بھی کام ہو رہا ہے۔ توہین رسالت کے حوالے سے 70قیدیوں میں سے 60مسلمان ہیں کمیشن خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے بھی خصوصی کام کر رہا ہے۔
لاہورسابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان کے دور میں...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کو معرض التوا میں ڈال دیا ہے , آئین میں یہ بھی درج ہے کہ...
اسلام آباد سیاسی تنائو اور کشمکش کی بحرانی کیفیت میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس خاصی اہمیت اختیار کر گیا تھا...
کراچیالیکشن کمیشن نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران متنازع نتائج کا شکار ہونے والی 6 یونین...
لاہور پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کے خلاف...
اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے صحافی صدیق جان اور محمد ادریس کو...
لاہور لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور انکے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی...
لاہور فنکشنل مسلم لیگ کے جماعتی انتخابات میں پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی صدر اور شاھدمحمود خان سیکرٹری جنرل...