کراچی (اسد ابن حسن) ایک حساس ادارے نے بیرون ملک کرنسی اسمگل کرنے کے حوالے سے ایک اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ قائم کیا ہے اس کا فوکس فی الحال لاہور اور اس کا ایئرپورٹ ہے کیونکہ وہاں ایف آئی اے کا مخبری نظام یا تو فیل ہوچکا ہے یا پھر مبینہ طور پر متعلقہ افسران منی چینجرز سے مل گئے ہیں۔ اس نئے یونٹ نے اپنے مخبری نیٹ ورک کو اتنا فعال کردیا ہے کہ گزشتہ 15/20دنوں میں لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کو دی گئی معلومات کے بعد 4کارروائیوں میں لاہور ایئرپورٹ سے جانے والے مسافروں سے کئی کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی، ان کے لگیج سے برآمد کی گئی۔ مذکورہ حساس ادارے کی کارکردگی اس لیے عمدہ ہے کہ اس کے پاس بہترین ٹیکنالوجی ،بڑی ورک فورس اور مخبروں کا جال ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق آج کل کرنسی اسمگلنگ کا زیادہ کام لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہورہا ہے مگر یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ملتان اور سیالکوٹ ایئرپورٹس سے بھی تھوڑا بہت کام ہورہا ہے۔ لاہور سے ہی غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ پشاور اور پھر افغانستان بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ اس میں ایک ’’گرے مارکیٹ‘‘ میں کام کرنے والے منی ایکسچینجرز ملوث ہیں کیونکہ اس گھناؤنے کاروبار میں مارکیٹ سے فی ڈالر 10/15زیادہ ملتے ہیں۔ اس حوالے سے کوئی قانونی دستاویزات طلب نہیں کی جاتیں۔ لاہور سے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی پشاور اور افغانستان اسمگل ہورہی ہے۔
لاہورسابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان کے دور میں...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کو معرض التوا میں ڈال دیا ہے , آئین میں یہ بھی درج ہے کہ...
اسلام آباد سیاسی تنائو اور کشمکش کی بحرانی کیفیت میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس خاصی اہمیت اختیار کر گیا تھا...
کراچیالیکشن کمیشن نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران متنازع نتائج کا شکار ہونے والی 6 یونین...
لاہور پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کے خلاف...
اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے صحافی صدیق جان اور محمد ادریس کو...
لاہور لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور انکے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی...
لاہور فنکشنل مسلم لیگ کے جماعتی انتخابات میں پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی صدر اور شاھدمحمود خان سیکرٹری جنرل...