چیرٹی ایکٹ کیخلاف درخواستیں، حتمی دلائل کیلئے وکلاءآج ہائیکورٹ طلب

10 فروری ، 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب چیرٹی ایکٹ 2018 کیخلاف درخواستوں پر آج وکلاء سے حتمی دلائل کیلئے طلب کرلئے،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ پیش ہوئے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنچاب چیرٹی ایکٹ آئین اور قانون سے متصادم ہے، این جی اوز اور ٹرسٹ ادارے پہلے ہی مختلف قانون کے مطابق رجسٹرڈ ہیں،پنجاب چیرٹی ایکٹ این جی اوز اور ٹرسٹ اداروں کو اوور ریگولیٹ کررہاہے، پنجاب چیرٹی ایکٹ کے مطابق این جی اوز اور ٹرسٹ اداروں کے لئے کام کرنا مشکل کر رہا ہے،عدالت این جی اوز کو پہلے سے نافذ قانون کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے،عدالت پنجاب چیرٹی ایکٹ کو کالعدم قرار دے۔