امریکہ نے پاکستان کو 5کروڑ سے زائد کورونا ویکسین فراہم کر دیں

10 فروری ، 2022

اسلام آباد ( پرویز شوکت، وقائع نگار)امریکہ نے پاکستان کو 50 ملین (5کروڑ)سے زیادہ کورونا ویکسین فراہم کر دی ہیں ۔بدھ کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے ایک بیان میں کہا کہ اس ہفتے اضافی 4.7 ملین فائزر ویکسین خوراک کی کھیپ کی فراہمی کے ساتھ پاکستان کو امریکی عطیہ کردہ ویکسین کی تعداد اب 52 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے۔ناظم الامور نے کہا کہ امریکا بیماریوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پاکستان کیساتھ تعاون بھی جاری رکھے گا،۔