اے پی این ایس کا سعدیہ راشد کے شوہر کے انتقال پر اظہار تعزیت

10 فروری ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے ماہنامہ ہمدرد نونہال کراچی کی پبلشر اور ہمدرد پاکستان کی صدر سعدیہ راشد کے خاوند بیرسٹر راشد منیر احمد کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔