اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کیلئے فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کرینگے، ترکی

10 فروری ، 2022

انقرہ(نیٹ نیوز)ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی، اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کے لیے فلسطینی ریاست سے متعلق اپنے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ خبر رساں ادارے ’ کے مطابق ترک وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اگلے ماہ اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کا ترکی کا دورہ متوقع ہے۔ دونوں ممالک نے 2018 میں تعلقات میں تلخی پیدا ہونے کے بعد اپنے سفرا کو واپس بلا لیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ رہے، لیکن انقرہ کی جانب سے اسرائیل سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تناؤ کے شکار تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔