لاہور(خبر نگار)پاکستان علماءکونسل اور انٹرنیشنل اسلامک کونسل کی اپیل پر ہندوستان میں مسلسل اقلیتوں اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور حجاب پر پابندی اور مسلمان خواتین کی بے حرمتی پر جمعة المبارک 11 فروری کو ”یوم یکجہتی دختران ہندوستان“ منایا جائے گا ، اس موقع پر پاکستان سمیت پورے عالم اسلام میں ہندوستان کے مظالم کی بھرپور مذمت کی جائے گی اور ہندوستان کی اقلیتوں اور مظلوم مسلمانوں اور دختران ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، ہندوستانی مظالم پر اسلامی تعاون تنظیم ، رابطہ عالم اسلامی سمیت تمام عالم اسلام کے اہم قائدین کو خطوط روانہ کر رہے ہیں، یہ بات چیئرمین پاکستان علماءکونسل و انٹرنیشنل اسلامک کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پروفیسر ابو بکر صدیق، مولانا قاسم قاسمی ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا شہباز احمد، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا عاطف تنویر، صاحبزادہ حافظ ثاقب منیر اور دیگر قائدین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مظالم کا سلسلہ روز و شب بڑھ رہا ہے اور اس کے خاتمے کیلئے عالم اسلام اور عالمی دنیا کو بھرپور آواز بلند کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلم بیٹی نے وحشت اور دہشت کے سامنے جس انداز سے اپنے حجاب اور اپنے دین کے شعائر کا تحفظ کیا ہے اس پر پوری امت مسلمہ اسے سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان علماءکونسل کے یوم تاسیس کے حوالے سے 22 فروری تا 7 مارچ ملک بھر میں پیغام پاکستان علماءو مشائخ کنونشن منعقد ہوں گے، اس سلسلہ میں 27 فروری کو لاہور ، 3 مارچ کو فیصل آباد، 5 مارچ کو ساہیوال اور 7 مارچ کو اسلام آباد میں پیغام پاکستان علماءو مشائخ کانفرنس ہو گی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ اور اسلامی ممالک کے سفراءشریک ہوں گے۔
کابل افغانستان میں غذائی قلت اور خراب معاشی صورتحال کی وجہ سے شہری سحرو افطار میں سبز چائے اور خشک روٹی پر...
کوہیمابھارتی حکومت نے ناگالینڈ اور اروناچل پردیش میں کالے قوانینʼʼ ڈسٹربڈ ایریاز ایکٹʼʼ اورʼʼآرمڈ فورسز...
لکھنوبھارتی ریاست اتر پردیش میں نام نہاد اونچی ذات کے ہندو استاد نے تالاب کا پانی پینے پر ایک نو سالہ دلت لڑکے...
کراچیکراچی میں جعلی ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی گردش کا انکشاف،کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے...
تائی یوآن)شِنہوا( چین کا شمال صوبہ شنشی اپنے اطلاعات اور مواصلات کے ڈھانچے کی تعمیر تیز کررہا ہے جس کے سبب...
قاہرہ مصر میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک قدیم عبادت گاہ سے دنبوں کی حنوط شدہ دو ہزار کھوپڑیاں دریافت کی ہیں...
لندن برطانوی حکومت نے غیر قانونی تارکین کو ہوٹل کے بجائے فیریز میں ٹھہرانے کا منصوبہ بنایا ہے، تاہم ابھی یہ...
غزہ فلسطین سینٹر فار پریزنر اسٹڈیز کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل کی جیلوں میں 650 سے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں...