اسلام آباد ( طاہر خلیل ) فیصل آباد میں اپوزیشن پر وزیر اعظم کی حسب سابق برہمی کے ساتھ پی ٹی آئی کے فیصل ووڈا کی تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سیاسی منظر نامے کے اہم واقعات کی حیثیت سے اجاگر ہوئے۔ فیصل آباد میں وزیر اعظم عمران خان نےبلاول بھٹو کی اردو دانی کا مذاق اڑایا کہ بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے ، اسی طرح شہباز شریف کی نقل اتاری کہ پیٹ پھاڑ کر قومی رقم نکلوائوں گا ۔ اس کے جواب میں پی پی پی نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے حلف نامے کی عبار ت غلط پڑھنے والے جملے دہرا دیئے ،پی پی پی اور تحریک انصاف کی سیاسی جنگ اب سوشل میڈیا پر لڑی جا رہی ہے ،جس سے بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ 2023 کی انتخابی مہم میں وہی کامیاب ہو گا جو سوشل میڈیاکے ذریعے رسائی پائے گا، بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اسے جمہوریت کا انتقام ہی کہا جائے گا کہ میاں شہباز شریف چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سےملاقات کرنے ان کے گھر جائیں گے ، حکمران جماعت کی رابطہ عوام مہم میں تیزی آگئی ہے ، ہر آنے والا دن پی ٹی آئی کیلئے بھاری ثابت ہو رہا ہے ، الیکشن کمیشن کے فیصلے پی ٹی آئی کیلئے بڑا دھچکا ہیں۔
لاہورسابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان کے دور میں...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کو معرض التوا میں ڈال دیا ہے , آئین میں یہ بھی درج ہے کہ...
اسلام آباد سیاسی تنائو اور کشمکش کی بحرانی کیفیت میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس خاصی اہمیت اختیار کر گیا تھا...
کراچیالیکشن کمیشن نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران متنازع نتائج کا شکار ہونے والی 6 یونین...
لاہور پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کے خلاف...
اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے صحافی صدیق جان اور محمد ادریس کو...
لاہور لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور انکے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی...
لاہور فنکشنل مسلم لیگ کے جماعتی انتخابات میں پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی صدر اور شاھدمحمود خان سیکرٹری جنرل...