NRSP کا انٹرنیٹ دوست اور انٹرنیٹ زبردست پراجیکٹ کا آغاز

10 فروری ، 2022

اسلام آباد( اپنے نامہ نگار سے ) نیشنل رورل سپورٹ پروگرام(این آرایس پی) نے گوگل کے انسان دوست ادارےGoogle.orgکے تعاون سے انٹرنیٹ دوست اور انٹرنیٹ زبردست پراجیکٹ کا آغاز کیاہے جو سیفر انٹرنیٹ ڈے2022ء کے موقع پر آن لائن منعقد ہوا، اس پراجیکٹ کا مقصدپاکستان کو ڈیجیٹلی خواندہ اور محفوظ بنانا ہے،”انٹرنیٹ دوست اور انٹرنیٹ زبردست“ پروجیکٹ کے ذریعے، پور ے پاکستان میں18000 سے زائد دیہی خواتین کو انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجیز کے استعمال کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ اپنا معیار زندگی بہتر بناسکیں،اِس کے علاوہ، اسکول جانے والے 25000 نو عمر بچوں کو بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے محفوظ اور مثبت استعمال اور ’محفوظ انٹرنیٹ ایکسپلوررز‘بننے کے لیے تعلیم دی جائے گی، افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا جب ہم آن لائن زندگی اپناتے ہیں تو ہم سمجھ چکے ہوتے ہیں کہ انٹرنیٹ ایک طاقتور ٹول ہے جس میں سیکھنے، مہارتوں میں اضافے اور نئی صلاحیتوں کااور علم کے حصول کے غیرمعمولی مواقع موجود ہیں ،نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹرراشدباجوہ نے کہا کہ ڈیجیٹل کی تقسیم کے خاتمے کو لازماً انٹرنیٹ تک رسائی میں اضافے کے لیے قومی کوششوں میں ترجیح حاصل ہونا چاہیے، فرحان قریشی نے کہاہمیں یقین ہے کہ ہمارے اقدامات خواتین اور پاکستانی نوجوانوں کو ایک اہم کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کریں گے جو نہ صرف دیجیٹل اسکلز سیکھیں گے بلکہ تحفظ اور اعتماد کے ساتھ آن لائن دنیا کی بھی کھوج لگائیں گے۔