وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتما د رواں ماہ کے آخر میں پیش کی جائے گی

10 فروری ، 2022

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) حزب اختلاف کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران کے خلاف تحریک عدم اعتماد رواں ماہ کے آخر میں پیش کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ پی پی پی کے رہنما اور سابق صدر آصف زرداری اس معاملے پر پہلے ہی اپنی رائے دے چکے ہیں۔ اس سلسلے میں میاں شہباز شریف اور مریم نواز آج جمعرات کو اسلام آباد میں موجود ہونگے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ شہباز شریف اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان سے بات کریں گے باخبر زرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لینے کی ہدائت دی ہے۔