کینسر کے پھیلاؤ کا بڑاسبب اشیاءمیں ملاوٹ ہے:لاہور چیمبر

10 فروری ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور چیمبر نے پنک ربن پاکستان کے اشتراک سے پاکستان میں کینسر کی خطرناک صورتحال کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا ۔ چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نےکہا کہ یہ مہلک بیماری ہر سال تقریباً 150,000 قیمتی جانیں لے جاتی ہے۔کینسر کے کیسز میں سالانہ 10 سے15 فیصد اضافہ ہورہا ہے ۔ بدقسمتی سے کینسر کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد آگاہی کے فقدان کی وجہ سے کافی تاخیر سے علاج شروع کرتی ہے ۔ کینسر کے کیسز میں تیزی سے اضافہ کے باوجود علاج و معالجہ کی سہولیات کا فقدان ہے، سرکاری و نجی سطح پر کینسر کے نئے ہسپتالوں کی اشد ضرورت ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اشیاءمیں ملاوٹ کرنے والوںکیخلاف سخت کارروائی کرے جو کینسر کے پھیلاؤ کا بڑاسبب ہیں۔