کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جے ایس بینک کو حکومت پاکستان کے فلیگ شپ پروگرام، کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم کے تحت نجی شعبے کا بہترین بینک تسلیم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی اور دیگر اعلیٰ عہدے داران سے ملاقات کے لیے جے ایس بینک کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور بینک کی ماضی کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کو سراہا۔ایک پائیدار مستقبل اور پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےساتھ ساتھ کاروباری جذبے کی تعمیر کا مقصد لئے، تا حال، کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم کے تحت جے ایس بینک5ارب روپے مالیت کے 1500 سے زائد قرضے مہیا کر چُکا ہے جن کی وجہ سے 5ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ وزیراعظم اور عثمان ڈار کی تعریف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے باصر شمسی نے کہا، "ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کے طور پر، ہم اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرتے ہوئے عام لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے شبانہ روز کام کر رہے ہیں۔ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رہنمائی میں ہم ایک بہتر پاکستان کی تعمیر کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔"باہم مربوط شراکت داری کے نظام سے آنے والے ویلیو ڈرائیورز کے سبب وزیرِ اعظم کی کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیور اسکیم میں ایک قابل ذکر صلاحیت پائی جاتی ہے۔ نقل و حمل، ڈیری فارمنگ، ٹیکنالوجی، خوراک اور دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والا یہ پروگرام نوجوانوں کی قیادت میں اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور حقیقی تبدیلی پیدا کرنے کی قابلِ قدر اسعداد رکھتا ہے۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک محرک کے طور پر اپنے کردار کے لیے پرعزم، جے ایس بینک آنے والے برسوں میں صارفین کے لیے جدید روایتی اور ڈیجیٹل مالیاتی حل فراہم کرتا رہے گا۔
لاہور سیکرٹری خوراک پنجاب نے ناقص گندم فلور ملوں کوفراہم کرنے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پاکپتن ساجد رفیق کی معطلی...
لاہور پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 8روپے کمی سے 489روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے کمی سے326روپے...
لاہور پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ...
جدہ سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہو گئی ،24 قیراط ایک گرام سونا 238.48 ریال، 22 قیراط 218.61 اور 18 قیراط...
لاہور پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں امریکہ کا دو ہفتے کا دورہ...
اسلام آباد ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ شماریات بیورو کے...
اسلام آبادملک میں سویا بین اور پام آئل کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میںبالترتیب 148.67 اور 9.87 فیصد...
لاہور آئل سیکٹر کے سٹیک ہولڈرز نے اوگرا کی فارن ایکسچینج نقصانات کے فرق کی پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار...