کولمبیا، لینڈ سلائیڈ نگ سے 14 افراد ہلاک

10 فروری ، 2022

بگوٹا (شِنہوا)کولمبیامیں مغربی کولمبین ڈیپارٹمنٹ ریسارلڈا کے قصبے ڈوس کیوبرداس میں لینڈ سلائیڈ نگ سے کم سے کم 14 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔ ڈیپارٹمنٹ کے صدر مقام پریرا کی حکومت کے سیکرٹری الوارو ایرس نے بتایا کہ 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 2 بچے بھی ہیں جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے ۔ عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ اس لینڈ سلائیڈ نگ میں اب بھی متعدد افراد لاپتہ ہیں۔